بیوی پرتشدد کرنے والے شخص کی پولیس پرفائرنگ، ایک اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

راولپنڈی میں بیوی پرتشدد کرنے والے شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی  کے تھانہ امرال میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے جان بچانے کے لیے ریسکیو 15 پر کال کی۔پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون کے شوہرعلی رضا نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی.

فائرنگ کے نتیجے میں  ایک اے ایس آئی سرفراز زخمی ہوگیا جبکہ کانسٹیبل زاہد بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔زخمی اے ایس آئی سرفراز کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ملزم کو تھانے منتقل کرکے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔