حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
عازمین حج احتیاطی تدابیر کے طورپر فلو کی ویکسین بھی لگوا لیں، وزارت حج و عمرہ

عازمین حج احتیاطی تدابیر کے طورپر فلو کی ویکسین بھی لگوا لیں، وزارت حج و عمرہ

ریاض: سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا عازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم کرنے کا اعلان

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا  فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی  ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔