کراچی سے گھوٹکی تک آج سے 95روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  کراچی: پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چیئرمین چوہدری عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سے گھوٹکی تک آج سے 95روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہ آٹے کی قلت ہے اور نہ افراتفری ہے، اب سندھ میں آٹے کے لیے کسی قسم کی قطاریں نہیں لگیں گی، 50کلو میدہ کی بوری کی ایکس مل قیمت 5940 روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50کلو آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 4740 روپے ہے، 10کلوآٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 953 روپے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔