قومی بچت اسکیموں اور سرٹیفیکٹ پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان

ارشاد انصاری  جمعرات 12 جنوری 2023
 فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اورمختصر مدتی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔

محکمہ قومی بچت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اورمختصر مدتی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی ہے اور ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 24 پوائنس اضافے سے 12.60 فیصد کردیا گیا جب کہ تین ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 132 پوائنٹس اضافے سے 16.12 فیصد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 114 پوائنٹس اضافے سے 16 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 106 پوائنٹس اضافے سے 15.96 فیصد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔