- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کا پاکستان سے تیل کی مصنوعات پر ایک ارب ڈالر کی مالی اعانت کا معاہدہ

—فوٹو
اسلام آباد: سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو تیل کی مصنوعات پر ایک ارب ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا جس کیلئے پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ(ایس ڈی ایف)کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد منعقدہ تقریب میں طے پانیو الے معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد جبکہ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔
تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اللہ ان کی حفاظت فرمائے کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور پاکستان میں اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان کو 1 بلین امریکی ڈالر مالیتی تیل مصنوعات کی مالی اعانت کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے پر اسلام آباد میں پاکستانی اور سعودی حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ پاکستان کی معیشت کے شعبے کی ترقی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آج دستخط کیے گئے۔
اس اسٹریٹجک معاہدے کا مقصد برادر ملک پاکستان کو پائیدار معیشت کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد میں تسلسل لانا ہے۔
واضح رہے کہ 2019 اور 2021 میں بھی 4.44 بلین امریکی ڈالرز مالیتی تیل کی مالی اعانت کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے حالیہ معاہدہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ایس ایف ڈی اور پاکستانی حکام کے ذریعے ملک میں ترقی کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے تازہ ترین اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔ فنڈ کے قیام کے بعد سے، ایس ایف ڈی نے اب تک پاکستان کے توانائی، پانی، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کے مختلف تراقیاتی شعبوں میں تقریباً 1.4 بلین امریکی ڈالر مالیت کے 40 سے زائد منصوبوں اور پروگراموں میں مالی معاونت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔