پاکستانی اداکارہ میشا شفیع کی حجاب میں تصویر وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
یہ تصویر اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’مَس ٹیش‘ کی ہے (فوٹو: انسٹاگرام)

یہ تصویر اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’مَس ٹیش‘ کی ہے (فوٹو: انسٹاگرام)

ٹورنٹو: پاکستان کی معروف گلوکار اور اداکارہ میشا شفیع کی حجاب کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

یہ تصویر اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’مَس ٹیش‘ کی ہے اور اسے میشا شفیع نے خود ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے۔

اداکارہ نے عمران جے خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا ایک سنگل شاٹ اپنے مداحوں کے سامنے پیش کیا ہے جس میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری فلم کو SXSW نے رواں برس کے ’نیریٹیو فیچر کمپی ٹیشن‘ کیلئے منتخب کیا ہے۔

میشا شفیع نے اپنی فلم ٹیم کی تحسین کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس سے بہتر ٹیم نہیں مل سکتی تھی، پھر انہوں نے ٹیم کو مخاطب کیا کہ ’آپ سب شاندار ہو‘۔

میگا کاسٹ پر مشتمل فلم ’مَس ٹیش‘ کو 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔