- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
شاداب خان کی پی ایس ایل 8 کے لیے دستیابی کی تصدیق
اسلام آباد: سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نے شاداب خان کی پی ایس ایل کےلیے دستیابی کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور اسپانسر ادارے کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کی تقریب میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شہرہ آفاق اسپنر کا موقف تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگز کھیلنے ضرور جانا چاہیئے۔ انجری کسی بھی وقت اور کہیں بھی ہوسکتی ہے۔بگ بیش کھیلنے سے شاداب خان کو بہت فائدہ ہوا ہے آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے ورلڈکپ میں اس کی کارکردگی کا گراف بلند ہوا۔شاداب خان جنوری کے تیسرے ہفتے میں ٹریننگ شروع کردیں گے اور پی ایس ایل کے لیے بطور کپتان دستیاب ہوں گے۔
سعید اجمل نے پی سی بی میں سیاسی کردار کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں ایک قانون ہونا چاہیئے۔چیئرمین تبدیل ہوتا ہے تو کھلاڑیوں پر اثر ہوتا ہے۔نیا چیئرمین آتے ہی بہت سارے لوگوں کی نوکریاں چلی جاتی ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے، پرفارمنس کے لیے تسلسل کا ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔
سعیداجمل نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے سوال پر کہا کہ جو کپتان بنا ہے، اس کو ہٹانے کے بجائے اس کو سکھانے کی ضرورت ہے، اس کو نکالنا حل نہیں ہے۔بابر جس کلاس کا کھلاڑی ہے، اس جیسے دو تین اور کھلاڑی آجائیں تو ہماری ٹیم ترقی کرجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وائٹ بال کے کرکٹرز تیار کررہے ہیں، اس لیے ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ٹیسٹ میں باولرز کو سونگ اور لینتھ پر بال کرنی پڑتی ہے۔ افسوس یہ چیز نظر نہیں آرہی، پہلے بولنگ سے ہم کامیابی حاصل کرتے تھے۔اب بہت عرصے بعدمجھے ایسا لگا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ زیادہ اچھی ہوگئی ہے۔ ہمیں ٹیسٹ میچز میں لمبی باولنگ کرنے والے بولرز کو تلاش کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔