- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
ایک ساتھ 4 کی بورڈ سے 81 کتابیں الٹی ٹائپ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

میکیلے اپنی ضخیم کتاب کے ساتھ جو انہوں نے الٹی ٹائپ کی ہے۔ فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
روم، اٹلی: اٹلی کے ایک چھوٹے سے شہر کے باشندے نے ایک ساتھ چار کی بورڈ پر 81 کتابیں ٹائپ کی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام کتب (عکسی )مرر رائٹنگ میں ہیں یعنی انہیں آئینے کے سامنے لے جاکر ہی حروف سیدھا کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔
63 سالہ میکیلے سینٹیلیا پیشے کے لحاظ سے اکاؤنٹںٹ ہیں لیکن رات کو وہ اپنے ایک اور جنونی منصوبے پر کام کرتے ہیں، جو دیکھنے میں بہت آسان نہیں۔ وہ کتابیں الٹی ای عکسی ٹائپ کرتے ہیں اور اس کے لیے کسی بھی حروف سے خالی چار کی بورڈ ایک ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ وہ ہر کتاب کو اس کی اصل زبان میں ہی ٹائپ کرتے ہیں جن میں عبرانی، خطِ میخی (کیونیفارم)، چینی، ہیروغلافی اور ماین تہذیب کی زبانیں شامل ہیں۔ ان کتابوں میں گلگامش کی داستان، قانونِ حمورابی، بائیبل، لیونارڈو ڈاونسی کی تمام کتب اور 2002 کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی شامل ہے۔
لیکن یاد رہے کہ کی بورڈ میں عکسی کیز نہیں ہوتیں اور اسی لیے میکیلے نے انہیں اپنے لحاظ سے ڈھالا ہے۔ وہ کی بورڈ سافٹ ویئر میں تبدیلی کرکے اس سے الٹے (عکسی) حروف کا تعین کرتے ہیں اور اس کے بعد وہ کتاب کمپوز کرتے ہیں۔ کبھی وہ ایک ساتھ چار کی بورڈ بھی استعمال کرتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میکیلے گزشتہ 30 برس سے الٹی کمپوزنگ کرر ہے اور وہ عکسی لکھائی پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ وہ اپنی درجنوں نایاب کتب کو الٹا ٹائپ کرکے انہیں بڑے صفحات میں چھاپتے ہیں اور ان کی بہت خوبصورت جلد بندی کرتے ہیں جن پر قدیم کتب کا گمان ہوتا ہے۔
وہ اپنی کتابیں مشہور شخصیات کو تحفے میں دے چکے ہیں جن میں امریکی صدور براک اوبامہ اور بل کنٹن بھی شامل ہیں۔ ایک کتاب وہ پوپ بینیڈکٹ کو بھی دے چکے ہیں۔
اپنی انوکھی تخلیقات میں سب سے بڑی کتاب ’فوت شدہ کی مصری کتاب‘ تھی جو 610 جہازی صفحات پر محیط ہے اور 5500 برس قبل لکھی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔