- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی ہے، گورنر پنجاب

—فائل فوٹو
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
گورنر بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پرویز الہیٰ کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی تصویر شیئر کی جس پر 12 جنوری 2023 کی تاریخ درج ہے۔
اس سمری میں چوہدری پرویز الہیٰ نے لکھا کہ وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔
Just received…… pic.twitter.com/7OBLlww6SV
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 12, 2023
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ’سمری کے حوالے سے جوبھی فیصلہ کروں گا وہ بھاری دل سےکروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندؤں کا ہاؤس ہے اور اس ہاؤس کی تحلیل کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی سفارش پر عمل نہ کرنا میرے لیے ناخوشگوار ہوگا۔ مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے دوسری جانب گورنر پنجاب کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ ’گورنر صاحب برائے مہربانی آئین پر عمل کرتے ہوئے جتنی جلدی ممکن ہوئی اسمبلی تحلیل کریں تاکہ ہم انتخابی مرحلے میں داخل ہوسکیں‘۔
Governor sb please act on the Constitution and Dissolve Assembly As soon as possible so we can move into election phase.. grateful https://t.co/AzH4wBHlV6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 12, 2023
قبل ازیں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر ہاؤس پہنچ گئی ہے، اب حکومت کے پاس الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
مونس الہیٰ نے ٹویٹ میں گورنر ہاؤس سمری کی وصولی کی رسید بھی شیئر کی۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دسختط کیے اور پھر اسے گورنر ہاؤس بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر ہاؤس بھیج دی ہے اگر گورنر نے عمل درآمد نہ کیا تو 48 گھنٹوں بعد اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کیلیے حمزہ شہباز کو بھی خط ارسال کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔