سیریز سے دستبردای کے اعلان پر افغان بورڈ کا سخت ردعمل سامنے آگیا

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے سے مایوسی ہوئی سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، افغان بورڈ


ویب ڈیسک January 13, 2023
کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے سے مایوسی ہوئی سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، افغان بورڈ (فوٹو: ٹوئٹر)

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے سیریز سے دستبرادی کے اعلان کے بعد افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے سیریز سے دستبرداری کا اعلان غیر متوقع اور غیر منصفانہ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے سے مایوسی ہوئی سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

افغان بورڈ نے مزید کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے اقدام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط لکھیں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

قبل ازیں افغان کرکٹر نوین الحق نے گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان سے سیریز نہ کھیلنے پر بگ بیش لیگ سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



افغان فاسٹ بولر نوین الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی طرف سے پہلے ٹیسٹ اور اب ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے اعلان کی وجہ سے بگ بیش لیگ چھوڑ رہا ہوں، جب تک کرکٹ آسٹریلیا ایسے بچگانہ فیصلے کو نہیں روکے گا لیگ کے میچز میں شرکت نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف سیریز نہ کھیلنے پر نوین الحق نے بگ بیش لیگ چھوڑ دی

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں