بلدیاتی انتخابات؛ سندھ حکومت نے قانونی ٹیم کا اجلاس فوری طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جنوری 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کروانے کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے قانونی ٹیم کا اجلاس فوری طلب کرلیا۔

چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات سے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

مزید پڑھیں؛ الیکشن کمیشن؛ سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا قانونی ٹیم آگاہ کرے گی۔ صوبائی حکومت نے نئی صورتحال پر بھی غور شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انتخابات 15 جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔