حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جنوری 2023
پولیس نے عدالت کے باہر سے انہیں حراست میں لیا (فوٹو: ٹوئٹر)

پولیس نے عدالت کے باہر سے انہیں حراست میں لیا (فوٹو: ٹوئٹر)

 کوئٹہ: حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن کو گوادر کی مقامی عدالت سے پولیس نے گرفتار کرلیا، قبل ازیں انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔

رواں سال کے آغاز پر 3 جنوری کو سٹی تھانہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن سمیت دگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کروا کر لوگوں کو زخمی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔