- رنگ بدل کرعمارتوں کو گرم یا سرد رکھنے والا انقلابی مٹیریئل
- پالتو کتے سے غلطی سے گولی چل گئی، مالک موقع پر ہلاک
- ذیابیطس کینسرسے موت واقع ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں
- رواں مالی سال ،پاکستان صرف 5 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرسکا
- طاقت کا نشہ اور عقل کا استعمال
- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
عالمی امداد آئندہ ماہ سے ملنی شروع ہوجائے گی، وزارت منصوبہ بندی

(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کے سیکریٹری سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلان کردہ عالمی امداد آئندہ ماہ سے ملنی شروع ہوجائے گی، چالیس سال کے لیے قرض ملا ہے جس پر صرف ایک فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔
سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ سے پاکستان کو رقم ملنی شروع ہو جائے گی، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر اداروں سے باہمی معاہدوں کے تحت رقم ملے گی، کثیرالجہتی اور باہمی معاہدوں سے ملنے والی رقم کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں یونٹ قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رقم کے استعمال کے لیے وفاقی حکومت ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرے گی، عالمی بینک کی جانب سے سیلاب سے ریکوری و بحالی پروگرام کیلئے 40 سال کے لیے قرض مل رہا ہے، اے ڈی بی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک کی جانب سے بھی 40 سال کیلئے قرض ملا، عالمی مالیاتی اداروں سے اس قرض پر ایک فیصد شرح سود ادا کرنا ہوگی۔
سیکرٹری پلاننگ نے بتایا کہ اسلامک ڈویلپمینٹ بینک کے ساتھ تاحال کوئی ٹرم اینڈ کنڈیشنز فائنل نہیں ہوئیں، رواں مالی سال کے دوران کوشش کریں گے کہ گروتھ ریٹ میں کمی کو روکا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے، 8 ارب ڈالر آئندہ 3 برس میں وفاقی حکومت کی جانب سے خرچ کیے جائیں گے، سیلاب سے ریکوری و بحالی کیلئے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں، عالمی بینک 2 ارب ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک 4.2 ارب ڈالر،اے ڈی بی 1.5 اور اے آئی ڈی بی 1.1 ارب ڈالر قرض دے گا۔
سیکرٹری منصوبہ بندی نے بتایا کہ سیلاب کے باعث پی ایس ڈی پی فنڈ میں کٹوتی نہیں ہو رہی، سندھ میں 6 لاکھ گھر بنائے جائیں گے، وزارت منصوبہ بندی میں ریکوری اینڈ ری کنسٹرکشن سیل بھی بنے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔