ترسیلات زر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 3.2 اور 19 فیصد کمی

 جمعـء 13 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ(دسمبر)کے دوران بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر3.2 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2022$ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئی ہیں جو کہ اس پچھلے مہینے بھجوائی جانیو الی ترسیلات زر کے مقابلے تین اعشاریہ دو فیصد کم ہیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر پچھلے مالی سال کے دوران دسمبر کے مقابلے میں گذشتہ ماہ(دسمبر)بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسی طرح رواں مالی سال2022-3 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں 11.1فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے14.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں ۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ(دسمبر2022)کے دوران سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایاگیا کہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 51کروڑ 63لاکھ ڈالر، یو اے ای میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے32 کروڑ 87لاکھ ڈالر،برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے31 کروڑ 42لاکھ ڈالر جبکہ امریکہمیں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے23 کروڑ 5لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔