عالمی امداد کے اعلانات کے باوجود ڈالر کی پرواز تھم نہ سکی

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  کراچی: متحدہ عرب امارات سے تین ارب ڈالرز کی سہولیات ملنے کے باوجود پاکستان میں ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور متحدہ عرب امارات میں 3 ارب ڈالر کی سہولیات ملنے کے باوجود ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی، انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 36 پیسے کے اضافے سے 228.50 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ کم ہونے سے صرف ایک پیسے کے اضافے سے ڈالر 228.15 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 238.50 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔