فضائی سفر میں گمشدہ ہونے والا سوٹ کیس چار سال بعد مل گیا

اوریگن کی خاتون کا سوٹ کیس اگست 2018 میں پراسرار انداز میں غائب ہوگیا تھا جو اب دوبارہ مل گیا ہے


ویب ڈیسک January 14, 2023
امریکی خاتون کا سوٹ کیس چار سال بعد انہیں مل گیا جو ملک سے باہر بھی چلا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

امریکی خاتون نے ہوائی سفر کے دوران اپنا سوٹ کیس کھودیا تھا جو کئی برس تک نہیں مل سکا تھا۔ لیکن اب چار برس بعد انہیں وہ دوبارہ مل گیا ہے۔

اپریل گے وِن نے ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ وہ اگست 2018 میں میں شکاگو سے اوریگن آرہی تھیں کہ ایئرپورٹ کی لگیج پٹی پر ان کا سوٹ کیس لاکھ تلاش کے باوجود نہیں ملا۔ خودفضائی کمپنی کی انتظامیہ نے سرتوڑ کوشش کی تاہم سوٹ کیس تک نہ پہنچ سکی۔



اپریل نے بتایا کہ ایئرلائن نے اس کے ازالے کے لیے رقم دی تھی لیکن وہ ازالے کے لیے ناکافی تھی۔ تاہم اس ہفتے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی اور بتایا کہ ان کا سوٹ کیس ہیوسٹن ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوٹ کیس لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈورس پہنچ گیا تھا اور وہاں سےدوبارہ امریکا پہنچا ہے۔

اگرچہ اس عرصے میں سوٹ کیس کچھ پرانا ہوچکا ہے لیکن اندر تمام سامان جوں کا توں ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسکین کرنے والے نے اس کا کوڈ درست طریقے سے اسکین نہیں کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ غائب ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں