پاک نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن میچ؛ فخر زمان اور حارث انجری کے باعث میدان میں نہ آسکے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 13 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں فخر زمان اور حارث سہیل دوسری اننگز کے آغاز پر انجری کے باعث میدان میں نہیں آسکے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی قومی ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں، میچ میں سینچری جڑنے والے فخر زمان کو دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کا سامنا درپیش ہے۔

واضح رہے کہ حارث سہیل کی گردن میں درد ہے، دوران بیٹنگ فرگوسن کی گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔