- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
کویت کا پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ
کویت سٹی: کویت نے گزشتہ تین سال سے پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کویت میں پاکستانی سفیر محمد حسن نے بتایا کیا کہ کویت نے پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویتی وزارت داخلہ سے ورکنگ ویزا جاری کرنے اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے پاکستانی شہریوں پر ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔
پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ویزا پابندی اٹھانے سے کویت میں پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز کے علاوہ درزیوں اور حجاموں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا جبکہ پرائیوٹ سیکٹر میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی اٹھانے کے حوالے سے بھی وزارت سماجی بہبود سے بات کی گئی ہے اور امید ہے کہ یکم مئی سے پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمتوں کے حوالے سے پابندی بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کویتی محکمہ داخلہ کی جانب سے 2 روز قبل پاکستان سمیت ایران ، افغانستان، عراق، یمن اور شام کے شہریوں پر تین سال سے عائد ورکنگ ویزا پابندی میں توسیع کی گئی تھی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔