- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
آنتوں کے بیکٹیریا دماغ کی صحت متاثر کرتے ہیں، تحقیق

سینٹ لوئس: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا ہمارے دماغ کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
امریکی ریاست میزری کے شہر سینٹ لوئس میں قائم واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین کی جانب سے چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا پورے جسم میں مدافعتی خلیوں کے رویے کو متاثر کرتے ہیں۔ متاثر ہونے والے ان خلیوں میں دماغ کے خلیے بھی شامل ہوتے ہیں جس کے سبب دماغ کی بافت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اعصابی مسائل، جیسے الزائمرز وغیرہ ہوسکتے ہیں۔
13 جنوری کو جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج میں آنتوں کے بیکٹیریا کو اعصابی مسائل سے بچنے یا ان کا علاج کرنے کے حوالے سے استعمال کے امکانات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تحقیق کے سینئرمصنف ڈیوڈ ایم ہولٹزمین کے مطابق مطالعے میں چوہوں کو ایک ہفتے تک اینٹی بائیوٹکس دی گئیں اور ان کی آنتوں کے بیکٹیریا میں، ان کے مدافعتی ردِ عمل میں ایک مستقل تبدیلی دیکھی گئی اور اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا کہ عمر کے ساتھ اعصابی مسائل کس حد تک ٹاؤ نامی ایک پروٹین سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بیکٹیریا میں تبدیلی کرنا دماغ پر اثر مرتب کرنے کا ایک طریقہ ہوسکتا ہے بجائے اس کے کہ دماغ میں براہ راست کوئی چیز داخل کی جائے۔
اس بات کے شواہد میں اضافہ ہو رہا ہے کہ الزائمرز کے مریضوں میں آنتوں کے بیکٹیریا صحت افراد کے بیکٹیریا سے مختلف ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہ بات واضح نہیں کہ آیا یہ اختلاف بیماری کا سبب ہیں یا بیماری کے سبب ہیں اور دورانِ مرض بیکٹیریا میں تبدیلی کیا اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔