بلدیاتی انتخابات؛ پولنگ اسٹیشنز پر سامان کی ترسیل شروع

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جنوری 2023
شہر میں ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے مختلف مراکز بنائے گئے ہیں (فوٹو: فائل)

شہر میں ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے مختلف مراکز بنائے گئے ہیں (فوٹو: فائل)

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں ڈسپیج سینٹر پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں انتخابی سامان کو ڈسپیج سینٹر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کرنے والی گاڑیاں اضلاع کے مختلف مراکز پہنچ گئیں، ضلع شرقی میں پریذائیڈنگ افسران جامعہ اردو جبکہ ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات کیلٸے سامان کی ترسیل کاعمل شروع ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں مختلف ٹاٶنز کے پولنگ افسران کوسامان فراہم کیا جارہا ہے جس کے بعد پولنگ افسران پولیس کی نگرانی سامان لےکر متعلقہ پولنگ اسٹیشنز جاٸیں گے۔

ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ 11 بجے کا وقت دیا گیا ہے جبکہ 12 بجے تک انتخابی سامان کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے مختلف مراکز بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ

دوسری جانب کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب کوئی وجہ نہیں کہ بلدیاتی الیکشن التوا کا شکار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔