پنجاب سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جنوری 2023
دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج

دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج

 لاہور: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملتان ، لاہور ، گوجرانوالہ سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار  کرلیے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل ، علی رحمان ظریف، نورعباس کے نام سے ہوئی۔ ان سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، دستی بم برآمد ہوئے۔

دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے گئے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 208 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 138 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔