- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
سربند تھانہ حملہ؛ پشاور میں پہلی بار اسنائپر ہتھیار استعمال ہوئے، آئی جی کے پی

رات کو حملے روکنے کے لئے نائٹ وژن گنز بھی لی ہیں، معظم جاء انصاری
پشاور: تھانہ سربند پر دہشتگرد حملے میں شہید ڈی ایس پی سردار حسین اور دو کانسٹیبلز کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی ، گورنر خیبرپختونخوا ، آئی جی ایف سی ، آئی جی خیبرپختونخوا سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
پولیس لائنز میں نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا ، شہید ڈی ایس پی نے گاڑی چوکی میں کھڑی کی اور عقبی راستے سے داخل ہورہے تھے کہ دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی شہید
آئی جی پولیس معظم جاء انصاری نے کہا کہ بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں اسنائپر ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا تھا، پشاور میں پہلی بار ہوا۔
معظم جاء انصاری نے کہا کہ تھرمل سائٹس، نائٹ ویژن ڈرون ٹیکنالوجی کےلئے صوبائی حکومت نے خریداری کی منظوری دی ہے، سیف سٹی کےلئے جون سے قبل فیز ون شروع ہوجائے گا، شہر کے تمام تھانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کیمرے لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس نے تھرمل سائٹس خرید لی ہیں، رات کو حملے روکنے کے لئے نائٹ وژن گنز بھی لی ہیں، خیبرپختونخوا پولیس حملوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوا تین ارب روپے کی لاگت سے نائٹ وژن گنز ، بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کو ہر لحاظ سے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی، افغانستان سے بات چیت نہیں کی جارہی۔
شوکت یوسفزئی نے زور دیا کہ سرحدوں کی سیکیورٹی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر وزیر داخلہ نظر نہیں آرہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔