- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
- صابرین کے لیے خوش خبری
- فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سےمسترد کرتے ہیں، سوئیڈن
- دیوؤں کے قبضے میں آئے ہوئے انسان
- خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا
- ایل پی جی اور ہوٹل مالکان کا 31جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات
- امریکی فورسز کا صومالیہ میں آپریشن، داعش کمانڈر10 ساتھیوں سمیت ہلاک
- کرکٹر وہاب ریاض نے سیاست میں قدم رکھ دیا
- یوٹیوب نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے ’اسٹڈی ہال‘ کی سہولت پیش کردی
جنرل باجوہ ڈیٹا لیکس کیس؛ صحافی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

شاہد اسلم کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کیا ہے
اسلام آباد: عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے ایف بی آر کا ڈیٹا افشا کرنے کے الزام میں گرفتار صحافی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار صحافی شاہد اسلم کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔
شاہد اسلم کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔ ان پر جنرل قمر باجوہ کے ڈیٹا لیک میں معاونت کا الزام ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے صحافی شاہد اسلم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایف بی آر سے معلومات لیکر بیرون ملک بھیجی ، ایف بی آر کے افسران سے صحافی شاہد اسلم نے رابطہ کیا، صحافی لیپ ٹاپ اور موبائل کا پاسورڈ نہیں دے رہے۔
شاہد اسلم نے اپنی صفائی میں کہا کہ مجھ پر الزامات بے بنیاد ہیں، میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک رہا ہوں۔
عدالت نے ایف آئی اے سے پوچھا کہ صحافی کے پاس معلومات ہوں تو کیسے آپ یہ کر سکتے ہیں؟
اسپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ قانون میں موجود ہے ، اس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ بھی دیکھا جانا ہے، گرفتار دو ملزمان نے بتایا ہے کہ ایف بی آر میں ان صحافی کا رابطہ تھا۔
صحافی کے وکیل نے کہا کہ کل سے آج تک صحافی شاہد اسلم کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، 161 کے بیان کی بنیاد پر گرفتاری غیر قانونی ہے، انہوں نے کوئی معلومات نہیں لی نا آگے دی ہے۔
عدالت نے شاہد اسلم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرکے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔