رونالڈو، میسی کے درمیان میچ؛ ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جنوری 2023
نمائشی میچ کی خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نمائشی میچ کی خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ریاض: کرسیٹیانو رونالڈو کے النصر کلب اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے لیونل میسی درمیان دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر النصر کلب میں شامل ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان نمائشی میچ کی خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

ٹکٹ کی پہلی بولی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی، جس کے بعد بندر الضحیک نے 35 لاکھ ریال لگائی تھی تاہم بعدازاں دیگر تاجر برادری کے لوگ بھی شامل ہوئے اور پھر ابراہیم المہیدب نے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 40 لاکھ ریال جبکہ تاجر خالد المشرف نے 70 لاکھ کی بولی لگائی اور پھر اپنی بولی پر بولی لگا کر اسے 90 لاکھ تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا ہوگا؟ جانیے

ٹکٹ کی قیمت کو چار چاند اس وقت لگے جب محمد المنجم نے مداخلت کی اور ٹکٹ کی 93 لاکھ ریال بولی لگائی اور پھر بعد میں مشرف الغامدی نے ٹکٹ کی قیمت 10 ملین ریال تک بڑھادی۔

اس نمائشی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو، میسی، نیمار اور دیگر اسٹار کھلاڑی شریک ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔