- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
- مدافعتی نظام میں ایچ آئی وی کی خفیہ جائے پناہ کی موجودگی کا انکشاف
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
چین؛ ایک ماہ میں کورونا سے ہلاکتیں 60 ہزار ہوگئیں

چین میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، فوٹو: فائل
بیجنگ: چین میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور صرف ایک ماہ میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سرکاری اسپتالوں میں 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک کورونا سے 59 ہزار 938 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
تاہم پرائیوٹ اسپتالوں اور گھروں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی اور وہ بھی جمع کرلی جائیں تو یہ تعداد کہیں زیادہ ہوجائے گی۔ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد 65 سے زائد عمر والے تھے۔
جس کی ایک وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ چین میں 65 سے زائد عمر کے لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی تاہم نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کتنے ویکسین شدہ تھے۔
یاد رہے کہ چین نے کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی کیٹیگری میں تبدیل کی تھی اور صرف کورونا کی وجہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والوں کو شامل کیا گیا تھا۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق مجموعی ہلاکتوں میں سے 5 ہزار 503 اموات ان افراد کی ہوئیں جن کو صرف کورونا کا مرض لاحق تھا جب کہ 54 ہزار 435 افراد کو پہلے سے ہی دیگر بیماریاں بھی تھیں تاہم کورونا کا شکار ہونے پر ان کی موت واقع ہوئی۔
واضح رہے کہ عالمی قوتوں نے کورونا پابندیاں اُٹھانے کے بعد سے کورونا سے ہونے والوں ہلاکتوں کی درست تعداد نہ بتانے پر چین پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔