وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلیے نمبرز پورے کر کے دکھائیں گے، بلاول

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق سے علیحدہ ہونا ایم کیو ایم کے حق میں نہیں ہوگا، وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا گیا تو ہم اپنے نمبر پورے کر کے دکھائیں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’سینٹر اسٹیج‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر یونین کونسل میں اپنا نمائندہ کھڑا کیا ہے، حیدرآباد کا میئر پی پی سے ہوگا جبکہ کراچی سے بھی میئر لانے کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظر نہیں آرہا کہ صدر وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ مانگیں اور اگر ایسی صورت حال ہوئی تو ہم اپنے نمبرز پورے کر کے دکھائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے اچھا ہو گا کہ وہاں عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے کیونکہ صوبے اور عوام کیلیے اس سے بہتر ہے کہ نگران حکومت ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

پنجاب اور مستقبل کے عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ شاید انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کریں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔