- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
سی ٹی ڈی آپریشن میں پشاور تھانے پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار ہلاک
پشاور: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب پشاور تھانے پر حملے اور پولیس جوانوں کی شہادت میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور ضلع پشاور پولیس نے گزشتہ شب ڈی ایس پی سردار حسین اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ سربند شنواری میں آپریشن کیا۔
مزید پڑھیں: پشاور میں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں کے علاقے میں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر جاری ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت گل حئی اور حضرت عمر کے ناموں سے ہوئی۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد باڑہ خیبر اور مہمند حال یکہ توت پشاور کے رہائشی تھے۔ سٹی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے جبکہ 2/3 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سربند تھانہ حملہ؛ پشاور میں پہلی بار اسنائپر ہتھیار استعمال ہوئے، آئی جی کے پی
مارے جانے والے دونوں دہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔