سی ٹی ڈی آپریشن میں پشاور تھانے پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار ہلاک

احتشام خان  ہفتہ 14 جنوری 2023
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 پشاور: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب پشاور تھانے پر حملے اور پولیس جوانوں کی شہادت میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور ضلع پشاور پولیس نے گزشتہ شب ڈی ایس پی سردار حسین اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ سربند شنواری میں آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں کے علاقے میں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر جاری ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت گل حئی اور حضرت عمر کے ناموں سے ہوئی۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد باڑہ خیبر اور مہمند حال یکہ توت پشاور کے رہائشی تھے۔ سٹی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے جبکہ 2/3 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سربند تھانہ حملہ؛ پشاور میں پہلی بار اسنائپر ہتھیار استعمال ہوئے، آئی جی کے پی

مارے جانے والے دونوں دہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔