بگ باس میں کن بالی ووڈ اسٹارز کو لانا چاہتے تھے؛ سلمان خان نے بتا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جنوری 2023
سلمان خان بگ باس میں کترینہ کیف، شاہ رخ اور سنجے دت کو لانا چاہتے ہیں، فوٹو: فائل

سلمان خان بگ باس میں کترینہ کیف، شاہ رخ اور سنجے دت کو لانا چاہتے ہیں، فوٹو: فائل

 ممبئی: دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بگ باس کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں اور اپنے ان تین بالی ووڈ اسٹارز دوستوں کے نام بھی بتائے جنھیں وہ بگ باس میں لانا چاہتے تھے۔ 

ویسے تو سلّو بھائی کے کریڈٹ پر کئی کامیاب فلمیں ہیں لیکن وہ چھوٹی اسکرین ’’ٹیلی وژن‘‘ کے لیے بھی متعدد کامیاب پروجیکٹ کرچکے ہیں جن میں مقبول عام پروگرام بگ باس ہے۔

بگ باس 16 سال سے پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور اس پروگرام نے عالمی شہرت بھی حاصل کی اور پھر کئی ممالک میں اس پروگرام کی نقل بھی کی گئی۔

بگ باس میں سلمان خان تو میزبان ہوا کرتے ہیں۔ کاسٹ میں زیادہ تر ٹی وی کے نوجوان اسٹارز ہوتے تھے۔ پاکستان کی وینا ملک بھی اس پروگرام کا حصہ رہی ہے۔

شائقین کی بھی ایک عرصے سے یہی خواہش تھی کہ بگ باس میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے بھی جگمگائیں۔

ایک انٹرویو میں جب سلمان خان سے شائقین کی اس خواہش کے بارے پوچھا گیا تو دبنگ اسٹار نے کہا کہ کترینہ کیف سمیت دو مزید بالی ووڈ اداکار دوستوں کو بگ باس میں لینا چاہتے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ بگ باس میں اپنے ساتھ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور سنجے دت کو لانا چاہتے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پرستار سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف، شار رخ خان اور سنجے دت کو بگ باس میں کب جلوہ گر ہوتے دیکھ سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔