ینگون میں پھر نسلی فسادات، مسلمانوں اورانکی املاک پر حملے

آن لائن  اتوار 6 اپريل 2014
عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے اور بنیادی حقوق دلائے، سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ . فوٹو: رائٹرز

عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے اور بنیادی حقوق دلائے، سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ . فوٹو: رائٹرز

میانمار: میانمرکے شہر ینگون میں ایک بار پھرنسلی فسادات پھوٹ پڑے، بودھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کی بستی پرحملہ کردیااور املاک کونقصان پہنچایا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تاہم صورتحال قابومیں نہ آنے کے باعث کرفیونافذ کردیاگیا۔ دوسری جانب30سال بعدملک میں مردم شماری کرائی جارہی ہے جس میں مسلمانوں کوشمارنہیں کیا جا رہاجس پرمقامی سیاسی، عوامی اور سماجی حلقوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے صورتحال کانوٹس لینے اوربنیادی حقوق فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔