- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
پاکستانی اسٹارٹ اپس کا مثبت رجحان، ایگزٹس میں 3 گنا اضافہ

ایمرجنگ وینچرمارکیٹس میں مشرق وسطیٰ،شمالی افریقا نے 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاکستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ملک نے 2022ء میں ایگزٹ کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا، اس سال ایگزٹس کی تعداد تین گنا بڑھ گئی۔
MAGNiTT کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2022ء میں رپورٹ ہونے والے ایگزٹس کی تعداد تین گنا بڑھ گئی، جو گزشتہ پانچ سال کے مجموعی ایگزٹس سے زیادہ ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) کے تجزیہ کار نشید ملک کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ ایک مضبوط اور فروغ پذیر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نشاندہی کرتا ہے۔
تاہم پاکستانی اسٹارٹ اپ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچے، جہاں وہ اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی پبلک آفرنگس (IPOs) کے ذریعےExit کرسکیں، چنانچہ پاکستان میں جتنے بھیExits ہوئے، ان میں کمپنیوں کا باہم انضمام ہوا ہے یا پھر کسی کمپنی نے دوسرے اسٹارٹ اپ کو خرید لیا۔ امید ہے کہ اس قسم کی استحکام لانے والی سرگرمی 2023ء میں بھی جاری رہے گی، جو کہ مجموعی طور پر ایکو سسٹم کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
’’ڈیٹا دربار‘‘ کے شریک بانی مطاہر خان کے مطابق 2022ء میں سب سے نمایاں ایگزٹس میں سے ایک ’’ڈیجیٹل اوشین‘‘ کی جانب سے ’’کلاؤڈ ویز‘‘ کی 350 ملین ڈالر میں خریداری تھی۔ اگرچہ یہ حصول ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستانی اسٹارٹ اپ انڈسٹری میں ایگزٹس کا مستقبل غیریقینی تھا لیکن یہ مجموعی طور پر مارکیٹ کی مضبوطی اور تنوع کا ایک طاقتور اشارہ ہے، جہاں مختلف اسٹارٹ اپس اپنی ضروریات کے مطابق مختلف فیصلے کر رہے ہیں۔
ایمرجنگ وینچر مارکیٹس کے معاملے میںMENA (مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا) خطہ نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے، اس نے 2021ء کی فنڈنگ کی سطح کو پیچھے چھوڑ دیا اور 2022ء میں 3 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرلیا۔
یہ اضافہ بڑی حد تک سعودی عرب کے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ میں 72 فیصد اضافے سے ممکن ہوا، جب کہ مصر 160 ٹرانزیکشنز کے ساتھ MENA میں ٹرانزیکشنز کی تعداد کے لحاظ سے سب سے آگے رہا۔
واضح رہے کہ ایگزٹ کا مطلب کسی اسٹارٹ اپ کمپنی کے بانی یا مالک کا اپنی کمپنی کی اونرشپ کسی دوسری کمپنی یا سرمایہ کار کو فروخت کردینا ہے۔ عام طور پر اچھے رزلٹس والے اسٹارٹ اپس کو کوئی دوسری کمپنی خرید کر اپنے ساتھ ضم کرلیتی ہے اور یوں دو کمپنیوں کے ملاپ سے ایک زیادہ بڑی کمپنی تشکیل پاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔