ڈریپ نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کر دی

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2023
400 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول، وزارت صحت حکام (فوٹو : فائل)

400 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول، وزارت صحت حکام (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کینسر، نفسیاتی امراض اور اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے۔ قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے کمپنیوں نے ادویات بنانا بندکردی ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ڈریپ نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعدکی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ملک میں اینستھیزیا کے علاوہ دیگربیماریوں کے علاج کی ادویات کی بھی قلت ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔