حکومت کوبتادیاسیاست 2018 کے بعدکریں گے،خورشیدشاہ

آئی این پی / این این آئی  اتوار 6 اپريل 2014
جمہوریت کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی۔
فوٹو: فائل

جمہوریت کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی۔ فوٹو: فائل

سکھر / اسلام آ باد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سیدخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو پیغام دیدیا ہے کہ جمہوریت کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور 2018 کے بعد سیاست کریں گے ۔

تاہم عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جلد بازی میں بیان دیتے ہیں پھر تبدیل کرنا پڑتا ہے ، طالبان کے دہشت گرد رہا ہوچکے ہیں تو یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کی رہائی کیوں عمل میں نہیں لائی گئی۔ دریں اثنا ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 27 سال سے پا رلیمنٹ میں ہوں ، میرے اوپر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں ،سندھ میں تعلیم کیلیے جہاد کر نے کو تیار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔