رشبھ پنت کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

ویب ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2023
انہیں صحتیاب ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

انہیں صحتیاب ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی: خوفناک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت کی ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت زیادہ تر کرکٹ ایکشن سے محروم ہونے کا امکان ہے، گھٹنے، ٹخنے اور دیگر انجریز کا علاج چل رہا تاہم انہیں صحتیاب ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں انکے ماتھے اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: رشبھ پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا

دوسری جانب اکتوبر اور نومبر میں بھارت کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ ہوسٹ کرنا ہے جس میں نوجوان وکٹ کیپر کو پلئینگ الیون شامل کیے جانے کے امکانات تقریباً معدوم ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو کار حادثے میں کہاں کہاں چوٹیں آئیں؟

 

پنت نے ون ڈے میچز میں بہترین پرفارمنس دی ہے جبکہ کئی میچز میں بھارتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تاہم ان کی غیر موجودگی میں سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے وکٹ کیپرز میں کے ایس بھرت اور ایشان کشن کو دو آپشنز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔