کالام میں سردی کی شدت درجہ حرارت منفی 14 ریکارڈ
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
سوات کے علاقے کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ اور پاراچنار میں منفی 6، دیر بالا میں منفی 4، چترال میں منفی تین، کاکول میں منفی دو، بنوں اور کوہاٹ میں صفر ریکارڈ کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔