لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا
ملزمان کے قبضہ سے پستول، موبائل و موٹر سائیکل برآمد کرلی
ڈولفن اسکواڈ نے شفیق آباد کے علاقے سے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تعاقب کے بعد راؤنڈ اپ کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پستول، موبائل و موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان نے راوی روڈ، اسلامپورہ، شفیق آباد اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان سفیان اور ذوالفقار ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈولفن نے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا۔