- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
اشرف غنی افغان شہریوں کو خطرے میں ڈال کر خود فرار ہوگئے؛ سابق امریکی وزیر خارجہ

مائیک پومپیو نے اشرف غنی کو افغان صورت حال کا ذمہ دار ٹھہرایا؛ فوٹو: فائل
واشنگٹن: طالبان سے امن معاہدے کے وقت امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اشرف غنی نے اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ ملک کا رخ کرلیا لیکن افغان عوم کو مصیبت میں چھوڑ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شکاگو یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے افغانستان میں اقتدار کی پُرامن منتقلی کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے لیکن اس وقت کے افغان صدر اشرف غنی ایسا نہیں چاہتے تھے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کو امن عمل میں ناکامی اور اپنے لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی آخری وقت تک اپنی ضد پر اڑے رہے اور خود فرار ہوگئے۔
ایک سوال پوچھے جانے پر مائیک پومپیو نے کہا کہ اشرف غنی سے میں مایوس ہوچکا تھا اس لیے میں نے ان سے مستعفی ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اشرف غنی نے میرے تمام افغان رہنماؤں سے مذاکرات کو پسند نہیں کیا تھا۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مشکل حالات میں اپنی فوج اور عوام کے درمیان رہتے ہوئے قیادت کی اور اب تک کر رہے ہیں لیکن اشرف غنی نے مشکل وقت میں ایسا کرنے کے بجائے ملک سے بحفاظت نکلنے کا انتخاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔