تھائی وزیراعظم شینا وترا کی حمایت میں مظاہرہ، مخالفین کو انتباہ

خبر ایجنسیاں  اتوار 6 اپريل 2014
اگر وزیر اعظم کو عدالتوں کے ذریعے اقتدارسے الگ کرنے کی کوشش کی تو عوامی تحریک شروع کر دیں گے۔مظاہرین۔
فوٹو: فائل

اگر وزیر اعظم کو عدالتوں کے ذریعے اقتدارسے الگ کرنے کی کوشش کی تو عوامی تحریک شروع کر دیں گے۔مظاہرین۔ فوٹو: فائل

بنکاک: تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم ینگ لک شناوترا کے حق میں ایک ریلی نکالی، احتجاجی ریلی کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے دارالحکومت بنکاک میں 3 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کو تھائی لینڈ میں وزیراعظم ینگ لک شناواترا کے حق میں نکالی گئی ریلی میںہزاروں افراد شریک تھے۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربڑے بڑے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت کے حق میں نعرے درج تھے، سرخ رنگ کی قمیضوں میں ملبوس ان مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر وزیر اعظم کو عدالتوں کے ذریعے اقتدارسے الگ کرنے کی کوشش کی تو وہ عوامی تحریک شروع کر دیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میںگزشتہ کئی ماہ تک جاری رہنے والے سیاسی تشدد کے نتیجے میں24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔