اکثر مسلم نوجوان جیلوں میں بیگناہ قید ہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا اعتراف

نیٹ نیوز / آن لائن  اتوار 6 اپريل 2014
افضل گورو کی پھانسی کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا،سابق وزیر داخلہ سنیل کمار شندے۔
فوٹو : فائل

افضل گورو کی پھانسی کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا،سابق وزیر داخلہ سنیل کمار شندے۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمارشندے نے بھارتی پارلیمنٹ پرحملے میںملوث قراردیے گئے افضل گوروکی پھانسی کوزندگی کامشکل ترین لمحہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ حکومت نہیں عدالت کا تھا۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگومیں اعتراف کیاکہ ملک کے مسلمان نوجوانوں کی کثیرتعدادجیلوں میں جرم بے گناہی کی سزابھگت رہی ہے۔ ان کے کیسزکی جلدسماعت کے لیے تمام ریاستوں کوخطوط لکھے مگرکئی وزرائے اعلیٰ تحقیقات اورسماعت کے سلسلے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایل اوسی اوردوسری سرحدوںپر فورسزکو متحرک کردیا گیاہے تاکہ الیکشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔