امریکی حسینہ نے عالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2023
فوٹو انٹرنیٹ

فوٹو انٹرنیٹ

لاس اینجلس: امریکا سے تعلق رکھنے والی ماڈل آربونی گیبریل نے عالمی مقابلہ حسن 2023- 2022 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

امریکا کے شہر نیواورلینز میں منعقد ہونے والے مقابلۂ حسن میں دنیا بھر سے 74 حسیناؤں نے شرکت کی، یہ مقابلہ کئی روز تک جاری رہا جس میں جیوری نے قواعد و ضوابط کے مطابق مس یونیورس کا اعلان کیا۔

جیوری نے آخری مرحلے میں 16 حسیناؤں کا انتخاب کیا جن میں پورٹو ریکو: ایشلے کیریو، ہیٹی: میڈلین فیلیزر، آسٹریلیا: مونیک ریلی، ڈومینیکن ریپبلک: Andreina Martínez، لاؤس: Payengxa Lor، جنوبی افریقہ: ندوی نوکیری، پرتگال: تلما مادیرا، کینیڈا: امیلیا ٹو، پیرو: ایلیسیا روویگنو، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو: Tya Jané Ramey، کوراکاؤ: گیبریلا ڈاس سینٹوس، بھارت سے دیویرا رائے، وینزویلا سے امانڈا ڈوڈیمیل، اسپین سےایلیسیا فوبل اور ریاستہائے متحدہ سے آر بونی گیبریل جبکہ کولمبیا سے ماریا فرنینڈا ارسٹیزبال تھیں۔

جیوری نے ان میں سے تین ماڈلز کو ٹاپ تھری کے منتخب کیا جن میں ڈومینکین ریپبلک، ریاستہائے متحدہ اور وینزویلا کی حسینائیں شامل تھیں۔ آخری مرحلے میں سال 2022-2023 کی مقابلہ حسن کا تاج امریکا کی آربونی گیبریل کے سر پر سجا۔ گزشتہ برس مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی ماڈل نے رواں سال کی فاتح کو تاج پہنایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیبریل نے یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویشن کی ہے۔ ان کے لیے فیشن ڈیزائن اہم ہے، وہ فی الحال ایک ماحول دوست فیشن ڈیزائنر اور ماڈل کے طور پر سرگرم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔