- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
امریکی حسینہ نے عالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

فوٹو انٹرنیٹ
لاس اینجلس: امریکا سے تعلق رکھنے والی ماڈل آربونی گیبریل نے عالمی مقابلہ حسن 2023- 2022 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
امریکا کے شہر نیواورلینز میں منعقد ہونے والے مقابلۂ حسن میں دنیا بھر سے 74 حسیناؤں نے شرکت کی، یہ مقابلہ کئی روز تک جاری رہا جس میں جیوری نے قواعد و ضوابط کے مطابق مس یونیورس کا اعلان کیا۔
جیوری نے آخری مرحلے میں 16 حسیناؤں کا انتخاب کیا جن میں پورٹو ریکو: ایشلے کیریو، ہیٹی: میڈلین فیلیزر، آسٹریلیا: مونیک ریلی، ڈومینیکن ریپبلک: Andreina Martínez، لاؤس: Payengxa Lor، جنوبی افریقہ: ندوی نوکیری، پرتگال: تلما مادیرا، کینیڈا: امیلیا ٹو، پیرو: ایلیسیا روویگنو، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو: Tya Jané Ramey، کوراکاؤ: گیبریلا ڈاس سینٹوس، بھارت سے دیویرا رائے، وینزویلا سے امانڈا ڈوڈیمیل، اسپین سےایلیسیا فوبل اور ریاستہائے متحدہ سے آر بونی گیبریل جبکہ کولمبیا سے ماریا فرنینڈا ارسٹیزبال تھیں۔
جیوری نے ان میں سے تین ماڈلز کو ٹاپ تھری کے منتخب کیا جن میں ڈومینکین ریپبلک، ریاستہائے متحدہ اور وینزویلا کی حسینائیں شامل تھیں۔ آخری مرحلے میں سال 2022-2023 کی مقابلہ حسن کا تاج امریکا کی آربونی گیبریل کے سر پر سجا۔ گزشتہ برس مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی ماڈل نے رواں سال کی فاتح کو تاج پہنایا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیبریل نے یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویشن کی ہے۔ ان کے لیے فیشن ڈیزائن اہم ہے، وہ فی الحال ایک ماحول دوست فیشن ڈیزائنر اور ماڈل کے طور پر سرگرم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔