- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
اسلام آباد ائرپورٹ سمیت کئی شہروں میں منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام

مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، ترجمان اے این ایف
اسلام آباد: اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 47 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے۔ علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد ائرپورٹ ہی پر مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر KA 4506 سے بشکیک جانے والے مسافر سے 62 گرام چرس برآمد ہوئی، جو سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم ہری پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق سی ایم ایچ چوک اٹک کے قریب ایک اور کارروائی کرتے ہوئے کار سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب پشاور سے ٹیکسلا منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر وے پارک کے قریب کارروائی میں 6 کلو چرس برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اُدھر لاہور گلبرگ 3 میں واقع نجی کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 295 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی جو کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام تمام کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔