کورونا کے 11 نئے کیسز رپورٹ، 14 مریضوں کی حالت نازک

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 14 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا  کے 3 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح  0.34 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 100 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے صرف ایک کیس مثبت رپورٹ ہوا ، جس سے شرح 1 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 790 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 مریض متاثرہ رپورٹ ہوئے اور شرح 0.53 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 190 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے صرف ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا، جس کے نتیجے میں شرح 0.53 فی صد رہی جب کہ راولپنڈی میں 240 ٹیسٹ کیے گئے اور  وہاں بھی صرف ایک ہی مثبت کیس ریکارڈ ہونے سے شرح 0.42 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث کسی مریض کے انتقال کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔