- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
ہُما قریشی کا انوراگ کشپ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہما قریشی نے انوراگ کشپ کی فلم گینگ آف واسع پور سے اداکاری کا آغاز کیاتھا (فائل فوٹو)
ممبئی: بھارتی اداکارہ ہُما قریشی نے ہدایتکار انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
مشہور بالی ووڈ فلم گینگ آف واسع پور سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہما قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہدایتکار انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار کےخلاف ان کا گانا چرانے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے گانے کا کلپ شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے‘۔
انوراگ کشپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔‘
ان دونوں کے درمیان جاری اس دلچسپ مکالمے کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقیناََ یہ اس فلم اور گانے کی تشہیری مہم کا حصہ ہے اور اس ہی کیلئے انوراگ کشپ اور ہُما قریشی اس طرح بات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کا ٹیزر کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی کہانی ایک ریڈیو جاکی اور نوجوان لڑکی کے درمیان محبت پر مبنی ہے۔
فلم میں الایا ایف اور کرن مہتا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ اسے 3 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔