وزن کم کیا تو لوگوں نے ڈرگس لینے کا الزام لگا دیا، فیصل قریشی

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2023
فیصل ان دنوں  نئے ڈرامے ’ہوک‘  میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں(فائل فوٹو)

فیصل ان دنوں نئے ڈرامے ’ہوک‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں لوگ بغیر سوچے سمجھے کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں فیصل قریشی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں  شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔

اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک مرتبہ اپنا وزن کم کیا اور بہت دُبلے ہوگئے تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ وہ ڈرگس لینے لگے ہیں۔


جس پر اداکار نے کہا کہ کوئی ان لوگوں کو بتائے یہاں ہم پورا دن کھانا نہیں کھاتے ہم ڈرگس لیں گے؟

فیصل قیریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لوگ کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لوگوں کو کسی کے بارے میں اس طرح جھوٹی افواہیں نہیں پھیلانی چاہیے۔

یاد رہے کہ فیصل قریشی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں ان کے ڈراموں کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے، فیصل ان دنوں نئے ڈرامے ’ہوک‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔