پشاور میں ’’صحت کا انصاف‘‘پروگرام کا دسواں مرحلہ، سکیورٹی سخت

ویب ڈیسک  اتوار 6 اپريل 2014
صحت کا انصاف مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ فوٹو؛ فائل

صحت کا انصاف مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ فوٹو؛ فائل

پشاور: ’’صحت کا انصاف‘‘پروگرام کے دسویں مرحلے میں پولیو سمیت بچوں کی 9 مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن جاری ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں جاری صحت کا انصاف مہم کے دسویں مرحلے میں 96 یونین کونسلوں میں7 لاکھ سے زائد 5سال سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی غرض سے ویکسی نیشن جاری ہے، اس سلسلے میں ہزاروں رضاکار گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کا عمل مکمل کررہے ہیں۔

صحت کا انصاف مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ضلعی انتظامیہ نے 144 نافذ کرتے ہوئے صبح 8 بجے ست شام 4 بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے، اس کے علاوہ ویکسی نیشن والے علاقوں میں 4 ہزار پولیس اہلکار اور قبائلی علاقوں کو ملانے والے راستوں پر ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔