پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا بیوقوفی ہے، تیجسوی پرکاش

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2023
اداکار  تیجسوی پرکاش نے حال ہی میں  اپنا ذاتی گھر خریدا ہے(فائل فوٹو)

اداکار تیجسوی پرکاش نے حال ہی میں اپنا ذاتی گھر خریدا ہے(فائل فوٹو)

ممبئی: بھارتی ٹی وی اسٹار تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ خواتین کو  اپنے مالی معاملات اور سرمایہ کاری کا خود ذمہ دار ہونا چاہیے۔

بھارتی ڈرامے ناگن میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ خواتین کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا بےحد ضروری ہے اور ان کا پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا احمقانہ ہے۔

اداکارہ نے خواتین کی خود مختاری پر زور دیتے ہوئے مالی مشوروں کیلئے مردوں پر بھروسہ کرنے والی خواتین کو بےوقوف قرار دیا۔ تیجسوی پرکاش نے کہا کہ خواتین کو اتنا شعور اور خودمختار ہونا چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک گھر خریدا تھا جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ ان کے بوائے فرینڈ کرن کندرا نے انہیں خرید کر دیا ہے جس پر کرن نے تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اداکارہ خود اس گھر کی مالک ہیں۔

تیجسوی نے ان افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ تجارت بھی کرتی ہوں اور بزنس کرنے کے حوالے سے مجھے  بہت معلومات بھی حاصل ہیں ‘۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tejasswi Prakash (@tejasswiprakash)

اداکارہ نے کہا کہ لڑکیوں کو خود مختار ہونا چاہئے لڑکی کو بطور ایک عورت، ایک ماں، ایک بیوی اور ایک بہن آزاد مقام حاصل ہونا چاہیے اگر آپ کا ساتھی کل آپ کو چھوڑ دے تو آپ اپنے باپ یا بھائی کے زیرِ کفالت گھر میں نہیں بلکہ اپنے خود کے گھر میں واپس جانا چاہیے جو آپ کا اپنا بنایا ہوا ہو۔

یاد رہے کہ تیجسوی اور کرن کندرا نے حال ہی میں دبئی میں 2 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے جو ان دونوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔