- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
- اہم آئینی امور فل کورٹ سے ہی حل کرنے چاہئیں، جسٹس جمال
- انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
- ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
پی ٹی آئی کو دھچکا، کراچی میئر کے امیدوار خرم شیر زمان یوسی الیکشن بھی نہ جیت سکے

(فوٹو: فائل)
کراچی: شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کو سخت دھچکا پہنچا ہے، پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور موجودہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کراچی میں یوسی کا الیکشن بھی نہیں جیت سکے۔
اطلاعات کے مطابق انہیں صدر ٹاؤن کی یوس گیارہ میں شکست ہوئی اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار نجمی عالمی کامیاب ہوگئے۔ نجمی عالم نے اس نشست پر 2696 ووٹ حاصل کیے۔
ان کی شکست پر پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکل گیا کہ کراچی ان کا ہے، کراچی کے لوگوں نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا ووٹ دیا، کراچی کے شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
یہ پڑھیں : کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر
ان کا مزید کہنا تھا کہ خرم شیر زمان کراچی کے میئر بنے بیٹھے ہیں لیکن انہیں شکست ہوئی، جماعت اسلامی سمیت سب سے بات کریں گے لیکن پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی نے 9 اضلاع میں میدان مار لیا
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان کو کراچی کے میئر کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم وہ یوسی الیکشن ہی ہار گئے۔
نتائج میں تاخیر پیپلز پارٹی کے حکم پر کی جارہی ہے، خرم شیر زمان
دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پیپلز پارٹی کے حکم پر کی جارہی ہے، پریذائیڈنگ افسران مع پولیس سب پیپلز پارٹی کی غلامی کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے کھلی دھاندلی کرکے نتائج پر قبضہ کر رکھا ہے، پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہدایت لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈی آر او کے دفاتر کے دروازے امیدواروں کیلئے بند کردیے گئے ہیں، بلدیاتی الیکشن مسئلہ کشمیر بنا ہوا ہے جو حل نہیں ہورہا، پیپلز پارٹی نے سرکاری مشنری کا استعمال کرکے الیکشن پر جھلو پھیرا ہے، حق و سچ کیلئے آواز اٹھانے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔