فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کے علی جونیجو نے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2023
(فوٹو: انسٹاگرام)

(فوٹو: انسٹاگرام)

 لاہور: پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے اداکار علی جونیجو نے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ایوارڈ جیتنے کی خبر ’جوائے لینڈ‘ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں اور پام اسپرنگز فلم فیسٹیول کی آفیشل ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

علی جونیجو ایوارڈ کو حاصل کرنے کیلئے فیسٹیول میں موجود نہیں تھے، انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر مجھے بے حد خوشی ہے اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ’جوائے لینڈ‘ پر فخر ہے، یہ دنیا بھر میں لوگوں سے محبت اور پیار وصول کررہی ہے، یہ بہت متاثرکن تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر حکومت پنجاب نے پابندی لگادی

علی جونیجو مزید بتایا کہ مجھے یاد ہے جب ہم اس فلم کو گوال منڈی میں شوٹ کررہے تھے تو ہم ایمانداری کے ساتھ صرف ایک کہانی سنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے فلم کے ڈائریکیٹر صائم صادق کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اس ایوارڈ یافتہ فلم کیلئے ان پر اعتماد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر مشتاق احمد نے فلم ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

واضح رہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ہم جنسی پرستی کے متنازعہ موضوع پر معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت نے اپنے صوبے میں اس کی نمائش پر پابندی بھی عائد کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔