کراچی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ کو تشدد، زخمی کرنیکا مقدمہ درج

اسٹاف رپورٹر  پير 16 جنوری 2023
کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے مارا

کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے مارا

  کراچی: ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کامقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ اسامہ بن شعیب کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کامقدمہ الفلاح تھانے میں بیٹےسیدعبداللہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کےمطابق بیٹے سید عبداللہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والد اسامہ بن شعیب بلدیاتی ایلکشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے چیف پولنگ ایجنٹ ہیں اوریو سی ہنس آباد ناصرہ پولنگ اسٹیشن  کے باہر موجود تھے جہاں انہیں کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے مارپیٹ کرنے لگے اور والد گھرگئے اور ان لوگوں  نے والد کے منہ پرلاتیں مارنا شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کو بچانے کے لیے ان کے اوپر لیٹ گیا  لوگوں کی تعداد 25 سے 30 کی تھی جنکو سامنے آنےپرشناخت کرسکتاہوں مجھ سے بھی مار پیٹ کی، دیگرلوگوں نے آکر ہمیں ان کے چنگل سے بچایا اور موقع سےہم نجی اسپتال گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کے سرپراور مجھے ہاتھ پراورجسم کے دیگرحصوں پر چوٹیں آئیں ہیں میرے والد کی حالت تشویشناک ہے لہذا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔